ترنمول کانگریس کے ایم پی مہوا موئترا نے منگل کو معاشی زبوں حالی اور حکومت کے معیشت کو سنبھالنے کے طور طریقے پر سوالات اٹھائے۔ انہوں نے حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ اب اصل پپو کون ہے؟ لوک سبھا میں 2022-23 کے لیے گرانٹس کے ضمنی مطالبات اور 2019-20 کے لیے اضافی مطالبات پر بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے مہوا موئترا نے کہا پپو اصطلاحات کا استعمال کسی کو نیچا دکھانے کے لیے کیا جاتا تھا۔ اعدادوشمار کے ذریعے معلوم ہوا کہ اصل پپو کون ہے؟Mahua Moitra on State of Economy
قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے دفتر کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ اکتوبر میں صنعتی پیداوار میں چار فیصد کی کمی واقع ہوئی، جو 26 ماہ میں سب سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 72 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے ایوان میں بتایا کہ پچھلے نو سالوں میں لاکھوں لوگوں نے ہندوستان کی شہریت ترک کر دی ہے۔ ایسا کیوں ہو رہا ہے کہ لوگ شہریت چھوڑ رہے ہیں؟
ایم پی مہوا نے دعوی کیا، ای ڈی کا استعمال اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کو ہراساں کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ یہ بتایا جائے کہ ای ڈی کے مقدمات میں سزا کا فیصد کتنا ہے؟ کیا یہ ایجنسی صرف لوگوں کو تنگ کرنے کے لیے استعمال ہو رہی ہے؟ اصل پپو کون ہے؟‘‘ انہوں نے سوال کیا کہ حکومت اضافی ریونیو، خاص طور پر نان ٹیکس ریونیو پیدا کرنے کے لیے کیا کر رہی ہے۔