اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ڈبلیو ایچ او نے ایسٹروزینیکا ویکسین کو ہنگامی منظوری دی

عالمی ادارہ صحت نے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اور جنوبی کوریا کے ایسٹرو زینیکا ایس کے بائیو کے ذریعہ بنائی جانے والی ایسٹروزینیکا ویکسین کو ہنگامی منظوری دے دی ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے ایسٹروزینیکا ویکسین کو ہنگامی منظوری دی
ڈبلیو ایچ او نے ایسٹروزینیکا ویکسین کو ہنگامی منظوری دی

By

Published : Feb 16, 2021, 10:45 AM IST

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایسٹرو زینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی کوویڈ 19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے ڈبلیو ایچ او کی مدد سے لاکھوں خوراکیں دنیا بھر کے ممالک تک پہنچ سکیں گی۔

اقوام متحدہ کی صحت کی ایجنسی نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اور جنوبی کوریا کے ایسٹرو زینیکا ایس کے بائیو کے ذریعہ بنائے جانے والے ایسٹروزینیکا ویکسین کو ہنگامی منظوری دے دی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس نے بتایا کہ یہ ویکسین کو ویکس پروگرام کے تحت دنیا بھر کے بہت سارے ممالک میں دی جائے گی۔ ایسی صورتحال میں ڈبلیو ایچ او کوویکس پروگرام کے تحت غریب ممالک میں کورونا ویکسین فراہم کرے گا۔

عالمی ادارہ صحت کے ذریعے ایسٹرو زینیکا کے کوویڈ 19 ویکسین کو ملی منظوری کے بعد اس کی غریب ممالک تک اس کی ریاسئی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details