ماب لنچنگ پر آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ آر ایس ایس کے صدر موہن بھاگوت نے کہا 'اگر کوئی ہندو یہ کہتا ہے کہ یہاں کوئی مسلمان نہیں رہنا چاہیے، تو وہ شخص ہندو نہیں ہے۔'
بھاگوت نے کہا کہ گائے ایک مقدس جانور ہے، اس کا احترام کرنا چاہیے، لیکن جو لوگ دوسروں کی ماب لنچنگ کررہے ہیں وہ ہندوتوا کے خلاف ہیں۔ آر ایس ایس سربراہ نے مزید کہا کہ قانون کو بغیر کسی جانبداری کے ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔