1745- مراٹھا حکومت کے چوتھے پیشوا تھورلے مادھوراؤ کی پیدائش۔
1896- ہندی کے مشہور شاعر، مصنف سوریہ کانت ترپاٹھی کی پیدائش۔
1914- لاس انجلس اور سان فرانسسکو کے درمیان پہلی ہوائی اڑان شروع۔
1918- لتھوانیا نے آزادی کا اعلان کیا۔
1944- دادا صاحب پھالکے کا ناسک میں 74 برس کی عمر میں انتقال۔
1969- مرزا غالب کی 100 ویں برسی کے موقع پر ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا۔
1982- کولکتہ میں پہلی مرتبہ جواہر لعل نہرو انٹرنیشنل گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔
1987- آبدوز سے آبدوز پر نشانہ لگانے والے میزائل کو ہندستانی بحریہ میں شامل کیا گیا۔
2013- پاکستان کے ہزارہ علاقہ میں بم دھماکے میں 84 افراد کی موت اور 190 زخمی ہوئے۔
2016- اقوام متحدہ کے چھٹے سکریٹری جنرل بطرس غالی کا انتقال۔
یو این آئی