1817 - کلکتہ (اب کولکتہ) میں ہندو کالج قائم ہوا۔
1841 - پہلی افیون جنگ میں چین نے ہانگ کانگ کو برطانیہ کے حوالے کر دیا۔
1860 - ڈچ افواج نے انڈونیشیا کے جزیرے سیلیبس کے واٹامپون کو فتح کیا۔
1892 - پہلی بار باسکٹ بال کھیلا گیا۔
1920 - امریکہ میں سول لبرٹیز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آیا۔
1942 - جاپان نے برما (اب میانمار) پر حملہ کیا۔
1950 - جنوبی امریکی ملک سورینام نیدرلینڈز سے آزاد ہوا۔
1952 - برطانوی فوج نے مصری شہر اسماعیلیہ اور شہر سویز پر قبضہ کر لیا۔
1957 - بائیں بازو کے رہنما گوللکا نے پولینڈ میں پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔
1957 - بھارت کے پہلے جوہری ری ایکٹر ’اپسرا‘ کا ٹرامبے میں افتتاح ہوا۔
1959 - مجاہد آزادی تیج بہادر سپرو کا انتقال ۔
1964 - 'میٹ دی بیٹلس' امریکہ میں ریلیز ہوئی۔
1972 - اروناچل پردیش ایک مرکز کے زیر انتظام علاقہ اور میگھالیہ ایک ریاست بن گیا۔
1980 - امریکی صدر جمی کارٹر نے ماسکو اولمپکس کا بائیکاٹ کیا۔
1989 - جارج ہربرٹ واکر بش نے ریاستہائے متحدہ کے 41 ویں صدر کے طور پر حلف اٹھایا۔
1993 - بل کلنٹن نے ریاستہائے متحدہ کے 42 ویں صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا۔
2005- ستر اور اسی کی دہائی کی مشہور بالی ووڈ اداکارہ پروین بابی کا انتقال ۔
2006 - پلوٹو کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ناسا نے نیو ہورائزن خلائی جہاز لانچ کیا۔
2007- افغانستان میں فرنٹیئر گاندھی کے نام سے منسوب ایک میوزیم قائم کیا گیا۔
2008 - بالی ووڈ اداکار دیو آنند کو بھارتی سنیما میں ان کے تعاون کے لئے 'لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ' پیش کیا گیا۔
2008- پاکستان کے انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر نثار خان کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
2009 - براک اوباما نے ریاستہائے متحدہ کے 44 ویں صدر کے طور پر عہدہ سنبھالا۔
2009- عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔
2010- سینماٹوگرافروی کے مورتی کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ یہ ایوارڈ پہلی بار کسی سینماٹوگرافر کو دیا گیا۔
2010 - ایشیا کی سب سے بڑی ایئر لائن جاپان ایئر لائنز نے خود کو دیوالیہ قرار دیا۔
2010 - 'موبائل پورٹیبلٹی' خدمات ہندوستان میں شروع کی گئیں۔
2018 - بھارت نے مسلسل دوسری بار بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جیتا۔
2020 - جے پی نڈا بھارتیہ جنتا پارٹی کے 11ویں صدر منتخب ہوئے۔
2020 - آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی نے ریاست میں تین دارالحکومت بنانے کے بل کی منظوری دی۔
2020 - بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے ذہنی صحت کے بارے میں آگاہی پھیلانے کی مہم کی قیادت کرنے پر 'کرسٹل ایوارڈ' سے نوازا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:۔Historical Events on Jan 13: عالمی تاریخ میں آج کا دن
(یو این آئی)