وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے اپنی پارٹی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا من بنالیا ہے. اسی وجہ سے انہوں نے ممتابنرجی کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے.
مغربی بنگال: وزیر فرہاد حکیم کی بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش پر تنقید - West Bengal: Minister Farhad Hakeem criticizes BJP state president Dilip Ghosh
مغربی بنگال کے کابینی وزیر فرہاد حکیم نے کھیلا ہوبے دیوس کے موقع پر بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے فٹبال کھیلنے پر شدید تنقید کی.
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے پسندیدہ منصوبوں میں سے ایک کھیلا ہوبے(khela hobey, sports day) کا مغربی بنگال کے علاوہ ترپورہ سمیت ملک کی 15 ریاستوں میں بھی کھیلا ہوبے دیوس کا اہتمام کیا گیا.
کھیلا ہوبے کھیلا ہوبے نعرہ آج ریاست کی نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کو فروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ بن گیا ہے.
- یہ بھی پڑھیں:کولکاتا: اقلیتی طبقے نے کھیلا ہوبے دیوس جوش و خروش کے ساتھ منایا
- میرے لئے پارٹی اہم ہے عہدہ نہیں: موسم بےنظیر نور
- ایشیائی فٹبال کے قدیم ترین مقابلے 'کلکتہ فٹبال لیگ' کی تاریخ پر ایک نظر
وزیراعلیٰ ممتابنرجی اس نعرے کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لئے پُرعزم ہیں اور اسی عزم کے ساتھ ریاست میں کھیل کود کو فروغ دینے کے لئے کھیل اداروں اور کلبوں کو فٹبال مہیا کرائی ہے.
اسمبلی انتخابات کے دوران ترنمول کانگریس کے کھیلا ہوبے نعرے نے دھوم مچا رکھا تھا. ہر عمر کے لوگوں کی زبان پر کھیلا ہوبے کھیلا ہوبے کا نعرہ تھا.