مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جاری خونی جھڑپوں کا دائرہ ریاست کے تقریباً تمام اضلاع تک پھیل چکا ہے۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جاری جھڑپیں محدود تھی لیکن اب دوسری جماعتیں بھی اس کی زد میں آنے لگی ہیں، شمالی دیناج پور ضلع کے رائے گنج کے ڈالکھولہ تھانہ کے حسین پور علاقے میں نامعلوم شرپسندون نے سی پی آئی ایم کے رہنما کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور وہاں سے فرار ہو گئے۔
سی پی آئی ایم کے رہنما کے قتل کے بعد حسین پور علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، مقامی باشندوں نے شرپسندوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے، ابتدائی تفتیش کے بعد سی پی آئی ایم کے رہنما کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسلام پور محکمہ ہسپتال میں بھیجا گیا۔