اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Weather update کشمیر میں رات کا درجۂ حرارت ایک بار پھر زیرو سطح پر پہنچ گیا - کشمیر میں رات کا درجۂ حرارت

جموں میں کم سے کم درجۂ حرارت 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 9.1 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ محکمۂ موسمیات کے ایک افسر نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے یہ معمول سے 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ Weather update : Jammu, Kashmir and Ladakh

کشمیر میں رات کا درجۂ حرارت ایک بار پھر زیرو سطح پر پہنچ گیا
کشمیر میں رات کا درجۂ حرارت ایک بار پھر زیرو سطح پر پہنچ گیا

By

Published : Dec 13, 2022, 11:39 AM IST

سرینگر: کشمیر میں رات کا درجۂ حرارت ایک بار پھر زیرو سطح پر پہنچ گیا اور منگل کو گلمرگ وادی میں سب سے سرد مقام رہا۔ جموں صوبے میں بھی پارہ گرا اور کٹرا اور بھدرواہ کو چھوڑ کر محکمۂ موسمیات کے تمام اسٹیشنوں پر معمول کے کم سے کم درجۂ حرارت سے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔ محکمۂ موسمیات کے ایک افسر نے بتایا کہ سرینگر میں تقریباً چار ڈگری سیلسیس کی گراوٹ دیکھی گئی، جو گزشتہ رات 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے منفی 2.2 ریکارڈ کی گئی۔ سرینگر میں سال کے اس وقت درجۂ حرارت معمول سے 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن کے لیے درجۂ حرارت معمول سے 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے یہ معمول سے 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ افسران نے بتایا کہ گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں بتایا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور اسکیئنگ ریزورٹ کے لیے یہ معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔Weather update : Jammu, Kashmir and Ladakh

مزید پڑھیں:۔Kashmir Weather Update کشمیر میں نو سے تیرہ دسمبر تک برف باری کے دو مرحلے متوقع


جموں میں کم سے کم درجۂ حرارت 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 9.1 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے یہ معمول سے 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ بانہال میں کم سے کم درجۂ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے ڈگری 1.5 سینٹی گریڈ سے کم)، بٹوٹ میں2.9 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 0.8ڈگری سینٹی گریڈ)، کٹرا9.3 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ) اور بھدرواہ میں 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ (0.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ) ریکارڈ کیا گیا۔ لداخ میں لیہہ میں منفی 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور کارگل میں منفی 10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمۂ موسمیات نے 21 دسمبر تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details