اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Turkey Elections 2023 ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری - ایردوان اور ان کے حریف کمال اوگلو میں سخت مقابلہ

ترکیہ میں آج پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ صبح سے ہی رائے دہندگان پولنگ بوتھ کا رخ کررہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 14, 2023, 2:16 PM IST

انقرہ: ترکی میں اتوار کو صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے جس میں 64.1 ملین سے زائد ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں۔ ترکی کے الیکشن میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور ان کے حریف کمال اوگلو میں سخت مقابلہ ہے۔ کمال اوگلو چھ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے امیدوار ہیں اور دو دہائیوں سے برسر اقتدار اردگان کے لیے سب سے بڑا چیلنج ثابت ہو سکتے ہیں۔ انتخابات کے لیے تقریباً 24 سیاسی جماعتیں اور 151 آزاد پارلیمانی امیدوار میدان میں ہیں۔

ووٹنگ، جو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوئی ہے جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ کل ووٹروں میں سے 4.9 ملین افراد پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔ انادولو ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ بستر پر بیٹھے لوگوں کے لیے موبائل بیلٹ باکس بنائے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ کسی بھی صدارتی امیدوار کے لیے جیت کے لیے کل ووٹوں کا نصف ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔ اگر کسی نے بھی نصف ووٹ حاصل نہ کیا تو سب سے زیادہ ووٹ لینے والے دو امیدواروں کے درمیان 28 مئی کو رن آف الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز ایردوان نے کہا تھا کہ انتخابات کے نتائج جو بھی ہوں گے وہ ان کا احترام کریں گے۔ یاد رہے ایردوان 2003 سے تمام انتخابات میں مسلسل کامیابی حاصل کرتے رہے ہیں۔ بیرون ملک میں مقیم تقریبا 18 لاکھ ترکوں نے ووٹ ڈالے ہیں۔ ان کے ووٹوں کی گنتی بھی بقیہ ووٹوں کے ساتھ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :Turkey Elections صدر ایردوان کے کئی ٹیلی ویژن چینلز کی مشترکہ نشریات میں ایجنڈے کے موضوعات پر جائزے

ABOUT THE AUTHOR

...view details