اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے پداکورما پلی میں رضاکارانہ لاک ڈاون

تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے چپہ ڈنڈی منڈل کے پداکورما پلی میں رضاکارانہ لاک ڈاون نافذ کیا گیا۔ ایک ہفتہ پہلے دوسرے دیہات میں تقریب میں شرکت کے لئے جا کر واپس ہونے والے بعض افراد کے بیمار پڑنے کے سبب ان کا کورونا معائنہ کروایا گیا۔

تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے پداکورما پلی میں رضاکارانہ لاک ڈاون
تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے پداکورما پلی میں رضاکارانہ لاک ڈاون

By

Published : Apr 15, 2021, 7:17 PM IST

گذشتہ ایک ہفتہ میں تقریباً 53 افراد کے اس وبا سے مثبت پائے جانے کے بعد یہاں رہنے والے چوکس ہوگئے ہیں۔ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے پنچایت کی انتظامی کمیٹی نے اپنے طور پر لاک ڈاون نافذ کیا ہے۔ دیہی ترقی کمیٹی کے صدرنشین تروپتی نے کہا کہ ایک شخص کی علاج کے دوران اسپتال میں موت ہوگئی۔

اس علاقہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات پر ہی لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ گرام پنچایت کی جانب سے اس خصوص میں ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔

گرام پنچایت نے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ ضرورت کے مطابق ہی گھروں سے باہر نکلیں۔ اسپتالوں اور میڈیکل شاپس کو اس سے مستثنی رکھا گیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ ہر کسی کو گرام پنچایت کے ان احکام پر عمل کرتے ہوئے ماسک کا استعمال کرنا چاہئے اور سماجی فاصلہ کی برقراری کو یقینی بنانا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details