ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اپنے کرکٹ کیریئر میں مسلسل نئے ریکارڈ بنا رہے ہیں اور ہفتے کے روز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں داخل ہوتے ہی ویراٹ نے ایک اور سنگ میل حاصل کر لیا ہے۔ ایسا کرنے والے دنیا کے وہ پہلے اور واحد کھلاڑی بن گئے ہیں۔
ویراٹ کوہلی آئی سی سی کے چار بڑے مقابلوں کے فائنل میں ’آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ، آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ، آئی سی سی ورلڈ کپ، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شامل ہونے والے واحد کرکٹر بن گئے ہیں۔
ویراٹ کوہلی کے اس شاندار سفر کا آغاز 2011 میں آئی سی سی ٹی ونڈے ورلڈ کپ سے ہوا تھا، جسے ایم ایس دھونی کی قیادت میں بھارت نے جیتا بھی تھا اور فائنل میں سری لنکن ٹیم کو شکست دی تھی۔
دو سال بعد وراٹ کوہلی ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے جس نے انگلینڈ کو آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شکست دے کر خطاب جیتا۔ اس میچ میں وراٹ کوہلی سب سے زیادہ 34 گیندوں میں 43 رنز بنائے تھے۔
اس کے بعد سال 2014 میں انہیں ایک بار پھر دھونی کی کپتانی میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں کھیلنے کا موقع ملا، لیکن اس میچ میں ہندوستان کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس میچ میں وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 58 گیندوں پر 77 رنز بنائے تھے، لیکن ٹیم انڈیا 131 رنز کے اسکور کا دفاع نہیں کرسکی