اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وکرم رندھاﺅ کا ڈی ایم او جموں پر رشوت ستانی کا الزام

پارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ لیڈر کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران استعمال کی جانے والی زبان انتہائی غیر معیاری اور قابل اعتراض ہے۔

وکرم رندھاﺅ کا ڈی ایم او جموں پر رشوت ستانی کے الزامات
وکرم رندھاﺅ کا ڈی ایم او جموں پر رشوت ستانی کے الزامات

By

Published : May 4, 2021, 9:27 PM IST

بی جے پی کے سابق ایم ایل سی اور سینئر لیڈر وکرم رندھاﺅ نے ایم او ایس ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور ڈی ایم او جموں پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایم او رشوت خوری میں ملوث ہیں۔

گزشتہ روز جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ ڈی ایم او جموں توی دریا کی غیر قانونی کان کنی میں ملوث ہیں جبکہ وہ مبینہ طور پر کریشر مالکان کو ہراساں کر نے میں مصروف ہیں۔

وکرم رندھاﺅ کا ڈی ایم او جموں پر رشوت ستانی کے الزامات

انہوں نے بتایا کہ آفیسر، ایم او ایس ڈاکٹر جتیندر پر حصہ لینے کے الزامات بھی عائد کر رہا ہے۔ دوسری جانب پارٹی کے قاعدہ کےخلاف پریس کانفرنس کرنے پر پارٹی نے وکرم رندھاﺅ کے خلاف وجہ بتاﺅ نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔

پارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ لیڈر کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران استعمال کی جانے والی زبان انتہائی غیر معیاری اور قابل اعتراض ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ لیڈر کی جانب سے اٹھائے گئے قدم کی وجہ سے پارٹی کو نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب بی جے پی لیڈر کی جانب سے مسلسل ذرائع ابلاغ کو دئے گئے بیانات میں ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details