اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Viral Video: ووٹنگ سے قبل ای وی ایم کھولنے کا ویڈیو وائرل

یوپی اسمبلی انتخابات 2022 کے تیسرے مرحلے کی پولنگ آج صبح سات بجے سے جاری ہے۔ ضلع قنوج میں ووٹنگ سے پہلے مارک پول سے پہلے ای وی ایم کھولنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ Video of opening EVM before Voting goes Viral

ووٹنگ سے قبل ای وی ایم کھولنے کا ویڈیو وائرل
ووٹنگ سے قبل ای وی ایم کھولنے کا ویڈیو وائرل

By

Published : Feb 20, 2022, 9:45 AM IST

وائرل ویڈیو چھبراماؤ قانون ساز اسمبلی کے بوتھ نمبر 462 کا بتایا جا رہا ہے۔ ووٹنگ شروع ہونے سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل ماک پولز کرائے جاتے ہیں۔ اس موقع پر تمام امیدواروں کے ایجنٹس کے سامنے مشین کی مہر توڑ کر کھولی جاتی ہے۔ Video of opening EVM before Voting goes Viral

گذشتہ رات پولنگ مرکز پر مشین لگاتے ہوئے مہر توڑنے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس پی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے شکایت کرنے کو کہا ہے۔

مزید پڑھیں:۔PIL in SC to Regulate Poll Manifesto: 'سیاسی جماعتوں کو وعدہ پورا نہ کرنے پر جوابدہ بنایا جائے'

چھبراماؤ قانون ساز اسمبلی سے ایس پی امیدوار اروند یادو نے کہا کہ بوتھ نمبر 462 مورا میں پریزائیڈنگ افسر نے رات کے وقت ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے بہانے ووٹ ڈالنے کا کام کیا ہے۔الزام ہے کہ بی جے پی کے دباؤ میں عہدیدار گڑبڑی پیدا کرنے کا کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو حکام کو بھیج دیا گیا ہے۔ مطالبہ ہے کہ اس معاملے میں جو بھی ذمہ دار ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

نوٹ: ای ٹی وی بھارت اس وائرل ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details