اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال: وی ایچ پی رہنما کو حراست میں لیا گیا - اردو نیوز مغربی بنگال

وشوا ہندو پریشد دھوپ گوڑی یونٹ کے نائب جنرل سیکرٹری کو سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے متعلق افواہ پھیلانے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔

مغربی بنگال: وی ایچ پی رہنما کو ہراست میں لیا گیا
مغربی بنگال: وی ایچ پی رہنما کو ہراست میں لیا گیا

By

Published : Jun 10, 2021, 1:28 PM IST

مغربی بنگال حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ کے ضابطہ اخلاق سخت کئے جانے کے بعد سے ہی گمراہ کن پیغامات شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی میں وشوا ہندو پریشد دھوپ گوڑی یونٹ کے نائب جنرل سیکرٹری کو سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے متعلق افواہ پھیلانے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وشوا ہندو پریشد دھوپ گوڑی یونٹ کے نائب جنرل سیکرٹری بیدا ناتھ مشرا کو سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ انہوں نے دھوپ گوڑی میں ریڈ زون نافذ ہونے کی بات لکھ کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ دھوپ گوڑی کے باشندوں کو گھروں سے باہر نہیں نکلنے کا مشورہ دیا تھا۔

وشوا ہندو پریشد دھوپ گوڑی یونٹ کے نائب جنرل سیکرٹری بیدا ناتھ مشرا کو حراست میں لئے جانے پر بی جے پی کے حامیوں نے مخالفت کی۔ بی جے پی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ سیاسی انتقام کے تحت وی ایچ پی کے رہنما کو حراست میں لیا گیا ہے اور انہیں پریشان کیا جا رہا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details