اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Gangster Case Against Mukhtar Ansari مختار انصاری اور ان کے ساتھی پر فیصلہ آج متوقع

حکومتی وکیل نیرج سریواستو کے مطابق مختار انصاری کے معاملے میں فیصلہ 15 دسمبر کو آئے گا۔ غازی پور میں سال 1996 میں صدر کوتوالی میں مختار انصاری اور ان کے ساتھی بھیم سنگھ کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ Verdict on Mukhtar Ansari

مختار انصاری اور ان کے ساتھی پر فیصلہ آج متوقع
مختار انصاری اور ان کے ساتھی پر فیصلہ آج متوقع

By

Published : Dec 15, 2022, 12:29 PM IST

Updated : Dec 15, 2022, 12:45 PM IST

غازی پور: بہوجن سماج پارٹی کے سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کے معاملے میں آج (15 دسمبر) فیصلہ آئے گا۔ مختار انصاری کے خلاف گینگسٹرایکٹ کے تحتدرج کیس کا فیصلہ 25 نومبر کو سنایا جانا تھا لیکن متعلقہ عدالت کے جج کے تبادلے کے باعث فیصلے کے لیے 15 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی۔ مختار انصاری کے خلاف سال 1996 میں صدر کوتوالی میں گینگسٹرایکٹ کے تحتدرج کیس میں جرح اور گواہی پیر کو مکمل ہو گئی۔ حکومتی وکیل نیرج سریواستو کے مطابق مختار انصاری کے معاملے میں فیصلہ 15 دسمبر کو آئے گا۔ غازی پور میں سال 1996 میں صدر کوتوالی میں مختار انصاری اور ان کے ساتھی بھیم سنگھ کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یہ معاملہ غازی پور کے ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں زیر غور ہے۔ اس کیس میں پیر کو جرح اور گواہی مکمل کی گئی۔ اس کے بعد عدالت نے فیصلے کے لیے 15 دسمبر کی تاریخ مقرر کی۔ واضح رہے کہ پہلے اس معاملے میں فیصلہ 25 نومبر کو ہی آنا تھا۔ تاہم پریزائیڈنگ آفیسر کے تبادلے کے باعث یہ عمل تعطل کا شکار ہوگیا۔Verdict on mukhtar ansari and bhim singh in gangster Case


مزید پڑھیں:۔Money Laundering Case مختار انصاری کو پریاگ راج کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا

حکومتی وکیل نیرج شریواستو نے یہ بھی بتایا کہ نئے جج درگیش پانڈے کو ایم پی ایم ایل اے کورٹ کا چارج ملنے کے بعد اس کیس کی سماعت 5 دسمبر سے مسلسل جاری تھی۔ عدالت نے فریقین کی جانب سے دوسرے وکیل کو جرح میں شامل کرنے کی اپیل مسترد کر دی۔

Last Updated : Dec 15, 2022, 12:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details