اردو

urdu

By

Published : Feb 21, 2021, 12:07 PM IST

ETV Bharat / bharat

عالمی یوم مادری زبان کے موقع پر نائب صدر جمہوریہ کا پیغام

آج 'عالمی یوم مادری زبان' دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے. اس موقع پر مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو
نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو

آج دنیا بھرمیں'عالمی یوم مادری زبان' منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

بھارت میں بھی عالمی یوم مادری زبان کے موقع مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

بھارت کے نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ایک پروگرام میں شرکت کی اور مادری زبان کی اہمیت و ضرورت پر زور دیا۔

انھوں نے کہا کہ مادری زبان صرف بات چیت کا ذریعہ نہیں ہے بلکہ یہ ہمیں اپنے ورثہ سے جوڑتی ہیں۔

مزید پڑھیں:سبھی لوگ انسانی حقوق کے تحفظ کا عہد کریں: نائیڈو

مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر جاری ایک پیغام میں نائیڈو نے کہا کہ ہمیں بنیادی تعلیم سے لے کر انتظامی امور تک ہر شعبہ میں مادری زبان کے استعمال کو فروغ دینا چاہئے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اپنے خیالات و احساسات کا اظہار اپنی مادری زبان میں تعمیری انداز میں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مادری زبان کے عالمی دن پر میری دلی مبارکباد۔ لسانی تنوع ہمیشہ ہماری تہذیب کا اساس رہا ہے۔

ہماری مادری زبانیں صرف رابطہ کا ایک ذریعہ نہیں ہیں بلکہ ہماری شناخت کو قائم کرتے ہوئے ہمیں اپنے ورثے سے جوڑتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details