حکومت نے قومی شاہراہوں پر ٹریفک کو سہل بنانے اور ٹول پلازوں پر ٹریفک جام کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے نئےرہنماخطوط جاری کئے ہیں جس کے تحت اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ گاڑیاں دس سیکنڈ سے زیادہ ٹول پلازہ پر نہیں رکیں گی۔
نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے اس سلسلے میں جو رہنما خطوط جاری کئے ہیں ، اس میں یہ یقینی بنانے کے لئے کہا گیا ہے کہ گاڑی 10 سیکنڈ سے زیادہ ادائیگی کے لئے ٹول پلازہ پر نہیں رکے گی اور یہ سہولت مصروف اوقات میں بھی یکساں رہے گی۔