صدر رامناتھ کووند نے پیر کو ٹویٹ کرکے کہا، 'یہ جان کر گہرا دکھ ہوا کہ مہاراشٹر کے جل گاؤں کے نزدیک مزدوروں ،خواتین اور بچوں کو لے جانے والا ٹرک پلٹنے کی وجہ سے کئی لوگوں کی جانیں چلی گئی ہیں۔'
انہوں نے کہا، 'میری تعزیت اور دعائیں ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔میں زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔'
دوسری طرف نائب صدر جمہوریہ ایم وینکئیا نائیڈو نے مہاراشٹر کے جل گاؤں میں سڑک حادثے پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے پیر کو ایک پیغام میں کہا کہ وہ متاثرین کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا، 'مہاراشٹر کے جل گاؤں میں ہوئے حادثے میں لوگوں کے مارے جانے کے بارے میں سن کر گہرا دکھ ہوا۔ میری تعزیت ان کے ساتھ ہے۔ میں زخمیوں کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتا ہوں۔'