وزیراعظم نریندر مودی نے ماتا ویشنو دیوی مندر میں بھگدڑ واقعہ Katra stampede پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھگدڑ میں جان گنوانے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے ایکس گریشیا ریلیف دینے PM announces ex-gratia of Rs 2 lakh each for kin of victims کا بھی اعلان کیا ہے۔
نریندر مودی نے کہا کہ "پی ایم این آر ایف کی جانب سے جموں و کشمیر کے کٹرا میں واقع ماتا وشنو دیوی مندر میں پیش آئے بھگدڑ واقعہ Katra stampede میں ہلاک افراد کے لواحقین کو 2 لاکھ روپئے کی امداد دی جائے گی جبکہ تمام زخمیوں کو 50،000 روپے دیئے جائیں گے۔"
ویشنو دیوی مندر میں نئے سال کے موقع پر رات دیر گئے بھگدڑ مچنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ کے مطابق صبح 2 بجکر 45 منٹ پر اس وقت بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا جب جھگڑا شروع ہوا جس کے نتیجہ میں لوگ ایک دوسرے کو دھکیلنے لگے۔