اترپردیش بنارس کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوشل راج شرما کی ہدایت کے مطابق بنارس ضلع میں کووڈ 19 کی ویکسینشن کی مہم منصوبہ بند طریقے سے چلائی جا رہی ہے، ضلع میں آج سے یعنی یکم مئی سے اٹھارہ برس سےاوپر کے لوگوں کو ٹیکہ کاری میں شامل کیا گیا ہے۔
بنارس: 18برس سے زائد عمر کے لوگوں کو ٹیکہ آج سے - اردو نیوز بنارس
کورونا ویکسینیشن کے لیے کہا گیا ہے کہ18 برس سے اوپر کے سبھی لوگوں کو پہلے آروگیہ سیتو ایپ یا cowin.gov.in پر رجسٹریشن کرائیں۔ اس کے بعد اپنے نزدیکی مرکز پر پہنچ کر ٹیکا لگوائیں۔ کسی بھی شخص کے ٹیکہ کاری کے لیے مرکز پر فوری رجسٹریشن نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی بغیر رجسٹریشن کے ٹیکہ لگایا جائے گا۔
اس سلسلے میں یہ کہا گیا کہ18 برس سے اوپر کے سبھی لوگوں کو پہلے آروگیہ سیتو ایپ یا cowin.gov.in پر رجسٹریشن کرائیں۔ اس کے بعد اپنے نزدیکی مرکز پر پہنچ کر ٹیکا لگوائیں۔ کسی بھی شخص کے ٹیکہ کاری کے لیے مرکز پر فوری رجسٹریشن نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی بغیر رجسٹریشن کے ٹیکہ لگایا جائے گا۔
بنارس ضلع میں کل 17 مراکز پر کورونا کی ٹیکہ کاری ہوگی ۔ان سبھی مراکز کے نام یہ ہیں۔ سی ایچ سی نرپٹ پور، پی ایچ سی بڑا گاوں، پی ایچ سی پنڈرا، سی ایچ سی ہاتھی بازار، پی ایچ سی سیوا پور، ایس ایچ سی چولا پور،پی ایچ سی ہرہوو، ایس ایچ سی اراضی لائن ایڈیشنل پی ایچ سی مرزامراد، سی ایچ سی مشر پور ،بی ایل ڈبلیو سنٹرل ہاسپٹل اربن، سی ایچ سی چوکا گھاٹرا جکیہ ایورویدک کالج چوکا گھاٹ اربن سی ایچ سی شیو پور ضلع مہیلا ہسپتال کبیر چورابی ایچ یو آر سندر لال ہپستال ایل بی ایس ہسپتال رام نگر ان سبھی مراکز پر آج سے کووڈ ویکسینشن شروع ہو جائے گی۔