اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بزرگوں اور معذوروں کے لیے آسان ٹیکہ کاری - ضرورتوں کو پورا کیا جا سکے

مرکزی حکومت نے سنیچر کے روز سپریم کورٹ کو بتایا کہ سینیئر سٹیزن اور معذور افراد کی ٹیکہ کاری کے لیے پالیسی بنائی ہے جو ٹیکہ کاری مرکز تک نہیں پہنچ سکتے۔

Supreme court
سپریم کورٹ

By

Published : Jun 27, 2021, 10:51 AM IST

مرکزی حکومت نے سنیچر کے روز سپریم کورٹ کو بتایا کہ سینیئر سٹیزن اور معذور افراد کی ٹیکہ کاری کے لیے پالیسی بنائی ہے جو ٹیکہ کاری مرکز تک نہیں پہنچ سکتے۔

مرکز نے کہا کہ ٹیکے تک رسائی آسان بنانے کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے یہ محسوس کیا گیا ہے کہ وقت وقت پر جاری آپریشنل ہدایات کے تحت ٹیکہ کاری مراکز کو احتیاط کے ساتھ گھروں کے نزدیک لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ہفتے میں دوسری بار کورونا کے نئے کیسز 50 ہزار سے کم

مرکز نے کہا کہ 'اس تعلق سے وزارت صحت کی جانب سے تشکیل کمیٹی جن میں تمام جانکاری رکھنے والے ماہرین شامل ہیں، معاملے کی تشخیص کرے گی اور گھر کے نزدیک کورونا ٹیکہ کاری مراکز بنائے گی تاکہ بزرگوں اور معذوروں کی ضرورتوں کو پورا کیا جا سکے'۔

حکومت نے کہا کہ اس حکمت عملی کو کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری مہم پر تشکیل کمیٹی نے حمایت کی ہے۔ اس میں سرکاری اور غیر سرکاری ماہرین ہیں۔ مرکز نے یہ جانکاری عدالت کی جانب سے کووڈ 19 انتظام پر کیے لیے گئے ازخود نوٹس پر دائر حلف نامے میں دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details