مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا سے بچاؤ کے لئے چلائی جاری ٹیکہ کاری مہم بھارت کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ اور یہ موثر عوامی تقسیم کی ایک واضح کہانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں یومیہ بنیاد پر ٹیکہ کاری کرانے والے لوگوں کی تعداد کئی ممالک کی آبادی سے دوگنی تین گنی ہے۔ یہ اصل میں ’آپ کی کوشش‘ ہے۔
ٹیکہ کاری مہم بھارت کے عزم کو ظاہر کرتی ہے: انوراگ ٹھاکر - انوراگ ٹھاکر
اطلاع و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ ملک میں یومیہ بنیاد پر ٹیکہ کاری کرانے والے لوگوں کی تعداد کئی ممالک کی آبادی سے دوگنی تین گنی ہے۔ یہ اصل میں ’آپ کی کوشش‘ ہے۔
انوراگ ٹھاکر
مزید پڑھیں:مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کا مولانا آزاد اسٹیڈیم کا دورہ
واضح رہے کہ ملک بھر میں منگل کی شام تک کل ٹیکہ کاری کی تعداد 65 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہماچل پردیش پہلی ایسی ریاست ہے جس کے ہر شخص کو کورونا وبا سے بچاؤ کے ٹیکے کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے۔
یو این آئی