اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Uttarkashi Avalanche Tragedy اترکاشی لینڈ سلائیڈنگ میں مزید 10 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد

اترکاشی ضلع کے ڈوکرانی بامک گلیشیئر علاقے میں ہوئی لینڈ سلائیڈنگ میں 21 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ لاشوں کا پنچنامہ اور پوسٹ مارٹم کی کارروائی کی جا رہی ہے، جس کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔ لینڈ سلائیڈنگ والے علاقہ میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ Uttarkashi Avalanche Tragedy

Uttarkashi Avalanche Tragedy
اترکاشی لینڈ سلائیڈنگ میں مزید 10 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد

By

Published : Oct 9, 2022, 9:17 PM IST

دہرادون: اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع کے ڈوکرانی بامک گلیشیئر علاقے میں جاری تلاش اور بچاؤ آپریشن کے چھٹے دن اتوار کو مزید 10 لاشیں ماتلی ہیلی پیڈ پر لائی گئیں۔ فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 10 لاشوں کو نکال کر ماتلی آئی ٹی بی پی کیمپ ہیلی پیڈ پر لایا گیا۔ تمام لاشوں کی شناخت ان کے لواحقین نے کر لی ہے۔Uttarkashi Avalanche Tragedy

تین دنوں میں اب تک ڈوکرانی بامک گلیشیئر سے مجموعی طور پر 21 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور خاندان کے ذریعہ ان کی شناخت کرلی گئی ہے۔ اس واقعے میں لاشوں کی شناخت کے لیے آنے والے لواحقین کا رو رو کر برا حال ہے۔ آج ماتلی لائی گئی لاشوں میں رکشیت بنگلور (کرناٹک)، ستیش راوت، چمبہ ٹہری گڑھوال، امت کمار شا بنگال، اتندھر دہلی، گوئل ارجن گجرات، انشل کنتھالا ہماچل پردیش، وکرم کرناٹک، شبھم سنگھ کانپور یوپی، کپل پنوار اترکاشی، نریندر سنگھ پوڑی اتراکھنڈ کی شناخت کر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Uttarkashi avalanche : اترکاشی میں برفانی تودہ گرنے سے لاپتہ 27 کوہ پیماؤں کی موت

ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک روہیلہ نے بتایا کہ ماتلی لائی گئی لاشوں کا پنچنامہ اور پوسٹ مارٹم کی کارروائی کی جا رہی ہے، جس کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ریسکیو آپریشن کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ فوج، آئی ٹی بی پی، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، این آئی ایم ریسکیو اور سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔ ابھی بھی ڈوکرانی بامک گلیشیئر کے علاقے میں چھ کوہ پیماؤں کی لاشیں نکالی جانی باقی ہیں اور دو ٹرینیوں کے لیے ریسکیو کا کام جاری ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details