اترپردیش قانون ساز کونسل کی گریجویٹ اور اساتذہ کوٹے کی 11 نشستوں پر ہوئے انتخابات کے بعد آج ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے، ووٹوں کی گنتی کا عمل صبح آٹھ بجے سے شروع ہو چکا ہے، امکان ہے کہ دوپہر تک انتخابی نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔
حالانکہ ایم ایل سی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے دوران آگرہ سے بحث کی خبریں بھجی موصول ہوئی ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ووٹوں کی گنتی میں مصروف پارٹی ایجنٹ کی انتظامیہ سے کھانے پینے کے معاملے پر بحث ہوئی، اس دوران تیز شور اور ہنگامہ آرائی بھی ہوئی۔ جس کے بعد انتظامیہ نے پنڈال میں پانی کی بوتلیں اور کھانے کی اشیاء لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔