کورونا وائرس سے ہورہی ہلاکتوں اور ندیوں میں ملنے والی لاشوں کے موضوع پر وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم نے کہا کہ اتر پردیش میں کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہونے والے مریضوں کی لاشوں کو ندی میں پھینکنا حکومت کی ناکامی ہے اور اس بنیاد پر یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیراعظم نریندر مودی کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کورونا وائرس پر قابو پانے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئے ہیں اور ان کی ناکامی کا خمیازہ عام لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اتر پردیش میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے کورونا وائرس کے مریضوں کی لاشوں کو ندی میں پھینکنا بھیانک غلطی ہےاور یہ ایک سنگین جرم ہے. اس پر انہیں سزا ہو سکتی ہے۔
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹیو بورڈ کے سربراہ فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ جن مریضوں کی لاشیں ندی میں پھینکی گئی ہیں ان کا کوئی اتا پتہ نہیں ہے.اس غلطی کو اپنے سر کون لےگا. کوئی جواب دینے کے لئے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لاشیں ندی میں پھینکی گئی ہے وہ بہہ کر بنگال میں آسکتی ہیں. اس کا مطلب یہ ہوا کہ لاشیں جن جن ریاستوں سے گزریں گی وہاں وہاں کورونا کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔