اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

یوپی پولیس نے شدت پسندی کے الزام میں گرفتار اسامہ کے چاچا کو حراست میں لیا

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے شدت پسندی کے الزام میں گرفتار اسامہ کے چچا کو پریاگ راج سے حراست میں لے لیا۔ ان کو دہلی لانے کے بعد اسامہ کے سامنے بیٹھا کر ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

یوپی پولیس نے اسامہ کے چاچا کو حراست میں لیا
یوپی پولیس نے اسامہ کے چاچا کو حراست میں لیا

By

Published : Sep 18, 2021, 10:28 AM IST

معلومات کے مطابق منگل کے روز دہلی پولیس اسپیشل سیل نے چھ مشتبہ شدت پسندوں کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا تھا۔ ان میں دہلی سے گرفتار ہونے والا اسامہ بھی شامل ہے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ اسامہ کو پاکستان میں ہتھیار چلانے اور بم بنانے کی تربیت ملی ہے۔ یہ بات اس نے پولیس کو بتائی تھی۔ اس نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ ان کے والد اور چچا کو اس کام کے لیے مالی مدد دی گئی تھی۔ اس انکشاف کے بعد ان کی تلاش جاری تھی۔ پولیس نے ان کے خلاف لک آؤٹ سرکلر بھی جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی پولیس نے دہشت گردی کے الزام میں ذاکر کو حراست میں لیا

جمعہ کی شام یوپی پولیس نے دعویٰ کیا کہ حمید الرحمان جو اسامہ کے چاچا ہیں۔ پولیس کا الزام ہے کہ وہ آئی ایس آئی اور بین الاقوامی ٹیرر ماڈیول سے وابستہ ہیں۔ پریاگ راج سے پکڑے گئے حمید الرحمن کو لکھنؤ لایا جا رہا ہے اور وہاں سے دہلی پولیس کا اسپیشل سیل اسے دہلی لائے گی۔ اسامہ کے چچا پر الزام ہے کہ انہوں مشتبہ شدت پسند ذیشان اور اسامہ کو تربیت کے لیے پاکستان بھیجنے میں مدد کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details