آج اترپردیش میں ایم ایل سی انتخابات 2022 کے نتائج آ رہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ یہاں 27 ایم ایل سی سیٹوں پر 95 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ یوپی قانون ساز کونسل میں کل 36 سیٹیں ہیں۔ جس میں سے 9 ارکان پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ اب جن 27 سیٹوں پر نتائج کا اعلان ہونا ہے، وہاں بی جے پی اور سماج وادی پارٹی کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے، لیکن کچھ سیٹوں پر آزاد امیدواروں نے الیکشن کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔
بنارس ایم ایل سی انتخابات میں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہاں آزاد امیدوار برجیش سنگھ کی بیوی ناپورنا سنگھ کو کامیابی حاصل ہوئی ہے، اناپورنا سنگھ کو 4234 ووٹ ملے ہیں، ایس پی امیدوار امیش یادو کو 345 ووٹ ملے ہیں جب کہ بی جے پی امیدوار ڈاکٹر سداما پٹیل کو 170 ووٹ ہی مل سکے ہیں۔ آگرہ میں بی جے پی کے وجے شیو ہرے آگے ہیں جب کہ ایس پی کے دلیپ یادو دوسرے نمبر پر رہے۔ یہاں بی جے پی کے میدوار کو 3471 ووٹ ملے ہیں جب کہ ایس پی کو 205 ووٹ ملے ہیں۔