اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Apple Trees Chopped Down نامعلوم شرپسندوں نے تقریباً سیب کے 200 درخت کاٹ دیے

اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ میں نامعلوم شرپسندوں نے تقریباً سیب کے 200 درخت کاٹ ڈالے۔ اس معاملے میں پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

نامعلوم شرپسندوں نے تقریباً 200 سیب کے درخت کاٹ دئے
نامعلوم شرپسندوں نے تقریباً 200 سیب کے درخت کاٹ دئے

By

Published : Mar 27, 2023, 4:32 PM IST

نامعلوم شرپسندوں نے تقریباً 200 سیب کے درخت کاٹ دئے

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کانڈی پورہ بجبہاڑہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے سیب کے سینکڑوں درخت کاٹ ڈالے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تقریباً پانچ سے چھ خاندان ان باغات پر منحصر ہے۔ درختوں کی کٹائی سے مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے سیب کے درخت کاٹنے والے شر پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

اس حوالہ سے موصول ہوئی تفصیلات کے مطابق بجبہاڑہ کے علاقہ کانڈی پورہ میں آج صبح جب لوگ دوائی دینے کے لئے میوہ باغات پہنچے تو انہوں نے چاروں طرف سیب کے درخت کو کٹا ہوا پایا۔ درختوں کو کاٹے جانے سے لوگوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ مقامی باشندوں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

اس حوالے سے نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے جب مقامی لوگوں سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ درمیانی رات کچھ شر پسندوں نے سیب کے درختوں کی کٹائی کردی اور جب صبح وہ باغ میں آئے، تو دیکھا کہ تقریبا ً سیب کے 200 درخت کٹے ہوئے تھے، جسے دیکھ کر وہ کافی پریشان ہوگئے۔ وہیں دچھنی پورہ علاقہ کے 70 فیصد لوگ ان سیب کے باغات کے ساتھ منسلک ہے اور ان کا گھر ان ہی باغات پر منحصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ روایتی سیب کے درختوں کو تیار کرنے میں تقریباً 15 سال سے زائد کا عرصہ لگتا ہے، جبکہ جو نقصان انہیں ہوا ہے یہ صرف رواں سال کے لئے نہیں ہے بلکہ یہ نقصان کئی سالوں کے لئے ہوا ہے، کیونکہ آج اگر یہ درخت 10 پیٹیاں دیتا تھا، تو اگلے سال یہ 15 پیٹیاں دیتا اور اس طرح کے نقصان کی کسی بھی طرح سے بھرپائی نہیں ہوسکتی۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ محکمہ باغبانی کی طرف سے بھی کئی اہلکار موقع پر آئے۔ مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ میں پولیس کی ایک ٹیم پہنچی ہے، جنہوں نے باغات کا جائزہ لیا ہے، پولیس نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ اس حرکت میں ملوث افراد کو جلد ہی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے دیگر مقامات کی طرح کانڈی پورہ علاقے میں بھی بیش تر کسان ہارٹیکلچر کے ساتھ وابستہ ہیں، جب کہ سیب کی صنعت سے بلاواسطہ کئی کنبوں کا روزگار منسلک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Apple Trees Chopped Down نامعلوم شرپسندوں نے سیب کے ہزاروں درخت کاٹ دیئے

مقامی باشندوں نے پولیس حکام سے میوہ باغات کو نقصان پہنچانے وانے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔ وہیں پولیس نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اس معاملے کی فوری اور غیر جانبدارانہ کارروائی انجام دی جائے گی اور جلد ہی شر پسند عناصروں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details