احمدآباد: ماہ رمضان کی رونقیں دوبالا ہے۔ ایسے میں اکثر لوگوں کو مختلف پکوان کھانے اور خریدنے کے لیے الگ الگ جگہوں اور دکانوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں ان تمام پریشانیوں سے نجات دلانے کے لئے احمدآباد کے جوہاپورہ میں ایک انوکھا رمضان افطار بازار لگایا گیا ہے، جس میں روزہ دار رمضان کی ہر طرح کی کھانے پینے کے پکوان ایک ہی جگہ سے خرید سکتے ہیں اور افطار بھی کر سکتے ہیں۔
اس تعلق سے رمضان افطار بازار کو لگانے والے منصوری محمد سلیم نے بتایا کہ آج کے دور میں رمضان کی اسپیشل ڈشز خریدنے کے لیے لوگوں کو دور دراز جاتا پڑتا ہے اور روزے رکھ کر دھوپ میں باہر جانے سے لوگ پرہیز کرتے ہیں لیکن جو افراد باہر جاتے ہیں انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں ہم نے ایک ایسا رمضان افطار بازار احمدآباد کے جوہاپورا میں لگایا ہے، جس میں ایک چھت کے نیچے دہلی، راجستھان اور گجرات کی تمام اسپیشل پکوان اور مٹھائیاں مل جاتی ہیں۔ اس بازار کو ہم نے بہت ہی خوبصورت طریقے سے سجایا ہے۔ مختلف ڈشز کے اسٹال ڈوم بنا کر لگائے ہیں۔
اس بازار میں ڈیڑھ سو سے دو سو طرح کے مختلف پکوان ملتے ہیں۔ جس میں خاص طور سے گجراتی، دہلی اور راجستھان کی مشہور ڈشز فروخت کئے جاتے ہیں۔ ان سب میں سب سے زیادہ یونیک ڈش پائنیپل جلیبی، شاہی ٹکڑا، اسلم کباب، شاہی کباب، چکن افغانی، چکن موغلائی ہیں۔ وہیں ہر روز یہاں تقریبا 100 روزے داروں کی افطار پارٹی بھی کی جاتی ہے۔ ساتھ ہی نماز کا اہتمام بھی ہوتا ہے۔ اس ڈوم کو پُرکشس قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ بہت سے لوگ یہاں آکر افطاری کرتے ہیں اور افطار پارٹی بھی کراتے ہیں۔