اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Parliament Winter Session ملک میں بے روزگاری میں آرہی ہے کمی، بھوپیندر یادو - روزگار کے لیے تین سطحوں پر سروے

راجیہ سبھا میں بھوپیندر یادو نے کہا کہ روزگار کے لیے تین سطحوں پر سروے کیا جا رہا ہے اور اب ان تینوں سطحوں پر بے روزگاری کی شرح بتدریج کم ہونے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت افرادی قوت میں خواتین کی تعداد بڑھانے کے لیے پرعزم ہے اور نئے لیبر قانون میں خواتین کی اجرت کو مردوں کے برابر کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ Govt Says Unemployment Coming Down in The Country

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 22, 2022, 4:02 PM IST

نئی دہلی: محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ ملک میں بے روزگاری میں بتدریج کمی آنے لگی ہے۔ راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں یادو نے کہا کہ روزگار کے لیے تین سطحوں پر سروے کیا جا رہا ہے اور اب ان تینوں سطحوں پر بے روزگاری کی شرح بتدریج کم ہونے لگی ہے۔Bhupender Yadav On Unemployment

انہوں نے کہا کہ منظم شعبے کے لیے ای پی ایف او ​​کے اعداد و شمار لیے جاتے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب ملک میں روزگار بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ مختلف صنعتی شعبوں کے مزدوروں کا سروے کیا جاتا ہے جس میں مہمان نوازی، ٹرانسپورٹ، مینوفیکچرنگ وغیرہ میں روزگار میں اضافے کے اعداد و شمار سامنے آرہے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت افرادی قوت میں خواتین کی تعداد بڑھانے کے لیے پرعزم ہے اور نئے لیبر قانون میں خواتین کی اجرت کو مردوں کے برابر کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details