جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں نائب تحصیلدار کی نگرانی میں کثیر تعداد میں پولیس تعینات کرکے بغیر کسی نوٹس کے اقلیتی برادری کے لوگوں کی زمین سے زبردستی سڑک نکالنے کے لیے تیار فصل کو جے سی بی سے تباہ کرکے کر دی گئی، اس کے خلاف احتجاج کرنے پر اقلیتی برادری کے لوگوں کو حوالات میں قید کرنے کی دھمکی دی گئی، دو افسران کی نگرانی میں پانچ سے چھ گھنٹے تک جے سی بی سے فصلوں کو بتاہ کیا گیا اور فصلوں کے درمیان سے سڑک نکالنے کی کوشش کی جاتی رہی۔
متاثرہ خاندان کے ارکان نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح تقریبا 11 بجے اچانک ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور نائب تحصیلدار کی قیادت میں پولیس کی بڑی تعداد قاضی موڈا کے علاقے میں پہنچی اور بغیر کسی اطلاع کے زمین کی کٹائی کرکے فصل کو تباہ کرنا شروع کر دیا اور جب ہم نے سڑک نکالنے پر اعتراض کیا تو انہوں نے دھمکی دی۔