دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے قومی یوم آیوروید اور دھنوتری دیوس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونانی و آیوروید ڈاکٹرز کو اپنی شناخت خود بنانے کی ضرورت ہے اور وہ احساس کمتری کا شکار نہ ہوں، بلکہ اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کرکے اپنی شخصیت کا لوہا منوائیں۔ ستیندر جین نے دہلی بھر میں ایک ہزار محلہ کلینک اور 100 آیوروید اور یونانی سینٹر کھولنے کا اعلان بھی کیا۔
ستیندر جین آئی ایس ایم ڈاکٹرز سیل دہلی کی طرف سے منعقد ایک پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔
ستیندر جین نے بتایا کہ کورونا بحران کے دوران ہم نے دیکھا کہ ملکی عوام آیوروید اور یونانی کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ امریکہ میں بہت سی ایسی اشیا کیسپول بھی بنائیں جارہے ہیں۔ انہوں نے تقریب میں موجود ماہرین سے اس بات کی تردید کی کہ طبیہ کالج کو ختم کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرول باغ میں واقع طبیہ کالج میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے قہر کو دیکھتے ہوئے مریضوں کی صحتیابی کے لیے اسپتال بنایا جارہا ہے، جو بعد میں آیوروید اور یونانی کے فروغ کے لیے استعمال کی جائے گی اور یہ بلڈنگ طبیہ کالج کے حوالے کردی جائے گی۔