اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کسانوں کی تحریک پر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کا بیان

کسان تحریک کو عالمی برادری کی حمایت کے بعد اب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارہ کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے۔

By

Published : Feb 6, 2021, 3:45 AM IST

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کا ٹویٹ
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کا ٹویٹ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر نے حکومت اور مظاہرین سے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ تاہم تنظیم (یو این ہیومن رائٹس آفس) نے انٹرنیٹ پر عائد پابندیوں کے بارے میں کہا ہے کہ 'آف لائن اور آن لائن دونوں طرح سے پرامن طور پر جمع ہونے کے حق کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔'

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کا ٹویٹ

یہ بات اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی جانب سے کہا گیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ 'انسانی حقوق کا احترام کرتے ہوئے اس مسئلے کا مناسب حل تلاش کرنے کی کوشش کرنا ضروری ہے، 'کسانوں کا کہنا ہے کہ ان قوانین کا واضح مطلب ہے کہ فصلوں پر دیرینہ کم سے کم امدادی قیمت ختم ہوجائے گی اور کسانوں کو کارپوریٹ ہاؤس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جا ئے گا، لہذا کسان ان قوانین کو مکمل طور پر واپس لینے کی مانگ کر رہے ہیں۔'

جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ زرعی شعبے سے دیرینہ اصلاحات ہیں اور اس سے کسانوں کے لیے نئی مارکیٹیں اور نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ حکومت نے کسانوں کو کچھ وقت کے لیے قوانین کے نفاذ کو معطل کرنے کی تجاویز پیش کی ہیں، لیکن ان کو مکمل طور پر واپس لینے کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔ حکومت نے سیکیورٹی کے نام پر دہلی کی سرحدوں پر انٹرنیٹ خدمات معطل کر دیے ہیں، اسی کے ساتھ ہی مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے کئی لیءر کی گھیرا بندی کی گئی ہیں خاردار تار پچھائے گئے ہیں، اور کیلیں لگا دی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details