اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Hijab Ban In Udupi College: اُڈپی کالج میں حجاب پر پابندی، طالبہ نے ہائی کورٹ سے کیا رجوع - گورنمنٹ گرلز پی یو کالج میں حجاب پر پابندی

طالبہ کی طرف سے کرناٹک ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی گئی ہے، جس میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ حجاب پہننا آئین ہند کے آرٹیکل 14 اور 25 کے تحت ان کا بنیادی حق ہے اور یہ اسلام کا ایک لازمی عمل ہے۔ The Student has Filed a Writ Petition in the Karnataka High Court

اُڈپی کالج میں حجاب پر پابندی، طالبہ نے ہائی کورٹ سے کیا رجوع
اُڈپی کالج میں حجاب پر پابندی، طالبہ نے ہائی کورٹ سے کیا رجوع

By

Published : Feb 1, 2022, 12:26 PM IST

کرناٹک کے ضلع اُڈپی میں واقع گورنمنٹ گرلز پی یو کالج کی ایک طالبہ نے حکام کی جانب سے حجاب پر پابندی عائد کئے جانے کے خلاف ہائی کورٹ کا رخ کیا ہے جس میں انہیں حجاب پہننے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ Controversy Over Hijab Ban For Muslim Girls

طالبہ کی طرف سے کرناٹک ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی گئی ہے، جس میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ حجاب پہننا آئین ہند کے آرٹیکل 14 اور 25 کے تحت ان کا بنیادی حق ہے اور یہ اسلام کا ایک لازمی عمل ہے۔ درخواست میں انہوں نے کہا کہ 28 دسمبر 2021 کو ان کے ساتھ کچھ مسلم طالبات حجاب پہن کر کالج گئیں تھیں۔

جہاں کالج انتظامیہ کا کہنا تھا کہ درخواست گزار اور اسی طرح کی دیگر طالبات نے محض حجاب پہن کر کالج کے یونیفارم کی خلاف ورزی کی ہے۔ طالبہ نے الزام لگایا ہے کہ کالج کی کارروائی، جو اسے حجاب پہن کر کالج جانے سے روکتی ہے غیر قانونی اور امتیازی ہے۔

واضح رہے کہ گورنمنٹ گرلز پی یو کالج نے واضح طور پر مطلع کیا ہے کہ حجاب پہننے والی طالبات کو کلاس روم کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ Students Denied Entry To Class For Wearing Hijab

مزید پڑھیں:۔Controversy Over Hijab Ban For Muslim Girls: کرناٹک کالج میں حجاب پر پابندی معاملے میں طالبات نے دستوری حقوق کا مطالبہ کیا


حکام کے فیصلے کا اعلان پیر کو اُڈپی کے رکن اسمبلی اور کالج ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے صدر کے رگھوپتی بھٹ نے ان پانچ میں سے چار طلباء کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا جو کلاسز کا بائیکاٹ کرکے کالج حکام کے فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔


بھٹ نے کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ طلباء کو کلاس میں حجاب پہننے کی اجازت دی جائے جہاں صرف یونیفارم کی اجازت ہے۔ لڑکیوں کے والدین کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے خاندان کے مرد ارکان سے بات کرنے کے بعد کوئی فیصلہ کریں گی۔


بھٹ نے مزید کہا کہ منگل سے طلباء کو کالج کیمپس میں کسی قسم کی افراتفری یا انتشار پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تنظیموں کے نمائندوں اور میڈیا والوں کو بھی کیمپس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کالج کو دیگر طلباء کے والدین کی طرف سے شکایات موصول ہونے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ صرف نظم و ضبط کی پیروی کرنے والوں کو ہی کیمپس کے اندر داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details