پیوش گوئل نے ہفتہ کے روز سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ مہاراشٹر میں ایک نااہل اور بدعنوان حکومت ہے اور مرکزی حکومت بحران کے وقت لوگوں کی مدد کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے عوام مشترکہ جوابداہی کی پوری پیروی کر رہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ وزیر اعلی بھی 'مشترکہ ریاست مشترکہ جوابدہی' کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھائیں۔
پیوش گوئل نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک بھر میں آکسیجن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پوری لگن سے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ صنعتی کام کاج میں استعمال ہونے والے آکسیجن سلنڈر علاج کے لئے دستیاب کئے جارہے ہیں۔ ملک بھر میں آکسیجن پلانٹس 110 فیصد کی صلاحیت کے ساتھ پرڈکشن تیار کرنے میں مصروف ہیں۔