ادے پور:راجستھان کے ادے پور میں عدالت نے کنہیا لال قتل کیس Kanhaiya Lal Murder Case کے دونوں ملزمین کو آج عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ پولیس کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے اس کیس کے دونوں اہم ملزمان ریاض اور غوث محمد کو سخت سیکورٹی کے درمیان ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں پیش کیا اور انہیں عدالتی تحویل میں بھیجنے کی درخواست کی، جس پر عدالت نے دونوں کو 13 جولائی تک 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔ Udaipur Murder
یہ بھی پڑھیں:
Strong Condemnation of Udaipur Murder Case: صولت پبلک لائبریری کے صدر نے ادے پور قتل معاملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی
موصولہ اطلاعات کے مطابق دونوں ملزمان کو جب عدالت میں پیش کیا گیا تو وکلا نے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔ عدالت کے باہر لوگوں کا ہجوم جمع ہوا تو انہیں عدالت کے دوسرے دروازے سے نکال کر جیل لے جایا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ یہ معاملہ یو اے پی اے کے تحت درج کیا گیا ہے اور معاملے کی جانچ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کر رہی ہے۔ Udaipur Murder Case
یواین آئی