کولگام:جموں و کشمیر کے کولگام میں پرنسپل سیشن کورٹ نے 2009 کے دہرے قتل کیس میں دو ملزمین کو قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ دراصل ضلع کولگام کے گاؤں بیہی باغ میں 29 اور 30 جون 2009 کی درمیانی شب ایک نوجوان جوڑے کا قتل کر دیا گیا تھا۔ اس دوہرے قتل کیس میں دو ملزمان کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ Double Murder Case in Kulgam
عدالت نے دونوں ملزمین کو پچیس پچیس ہزار روپے اور عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ وہیں قتل کیے گئے میاں بیوی کے بچے کو جوینائل جسٹس کے تحت چار لاکھ روپے معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ لیا کہ ملزم عمر قید کا مستحق ہے۔