اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Two People Arrested in Patna: مبینہ ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں پی ایف آئی کے دو کارکنان گرفتار - گرفتار ملزمین پر مذہبی جنونیت پھیلانے کا الزام

پٹنہ پولیس نے آئی بی کی اطلاع پر پٹنہ کے پھلواری شریف سے پی ایف آئی (پاپولر فرنٹ آف انڈیا) اور ایس ڈی پی آئی (سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا) کے ممبران کو مبینہ ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ Two People Arrested in Patna for Alleged Anti-National Activity

pfi-activists-arrested-allegedly-accused-for-anti-national-activity
مبینہ ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں پی ایف آئی کے دو کارکنان گرفتار

By

Published : Jul 14, 2022, 7:41 AM IST

Updated : Jul 14, 2022, 7:59 AM IST

پٹنہ: پٹنہ پولیس نے مبینہ ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں پھلواری شریف سے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ Two People Arrested in Patna for for Alleged Anti-National Activity پولیس نے گرفتار ملزمین پر کا سیمی 'سٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا' سے تعلق ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں پھلواری شریف کے نیا ٹولہ میں رہتے تھے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد جلال الدین اور اطہر پرویز کے طور پر ہوئی ہے۔ محمد جلال الدین جھارکھنڈ پولیس سے ریٹائرڈ سب انسپکٹر ہیں۔ دونوں پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور ایس ڈی پی آئی کے سرگرم رکن بتائے جارہے ہیں۔ PFI Activists

ویڈیو

پھلواری شریف کے اے ایس پی منیش کمار سنہا نے بتایا کہ آئی بی کی اطلاع کی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ دونوں پہلے کالعدم تنظیم سیمی کے رکن تھے اور اس وقت پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی کے سرگرم رکن ہیں۔ یہ دونوں تنظیم کی آڑ میں ملک مخالف میٹنگیں کیا کرتے تھے۔

بتایا جا رہا ہے کہ جس گھر میں وہ رہتے تھے وہاں مارشل آرٹس اور فزیکل ایجوکیشن کے نام پر ہتھیاروں اور کی تربیت دی جاتی تھی۔ مبینہ طور پر دنوں پر مذہبی جنونیت پھیلانے کا الزام ہے۔ تربیتی پروگرام میں بہت سے لوگوں کو خفیہ طریقے سے تربیت بھی دی گئی ہے۔ تربیت میں شامل افراد کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جا کر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تربیت دیں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ جب ان کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا گیا تو پولیس کو پی ایف آئی کا جھنڈا، پمفلٹ، کتابچے اور خفیہ دستاویزات ملے۔ جس میں بھارت کو سنہ 2047 تک اسلامی ریاست بنانے کی مہم سے متعلق دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔

"ان دونوں کے پاس سے کئی قابل اعتراض دستاویزات ملے ہیں، جو ملک مخالف پائے گئے ہیں۔ کوئی بھی برادری ایسے لوگوں کو اپنے ساتھ نہیں رکھنا چاہے گی۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔" منیش کمار، اے ایس پی

مزید پڑھیں:

Last Updated : Jul 14, 2022, 7:59 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details