اردو

urdu

By

Published : Mar 30, 2021, 9:52 AM IST

ETV Bharat / bharat

تمل ناڈو:خزانہ کی تلاش میں دو افراد کی دم گھٹنے سے موت

تمل ناڈو میں خزانہ کی تلاش میں سرنگ کھودنے کے دوران دو افراد کی دم گھٹنے کی وجہ سے موت واقع ہوگئی جبکہ دو افراد کو زہریلی گیس میں سانس لینے میں پریشانی کے سبب اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

تمل ناڈو:خزانہ کی تلاش میں دو افراد کی دم گھٹنے سے موت
تمل ناڈو:خزانہ کی تلاش میں دو افراد کی دم گھٹنے سے موت

ریاست تمل ناڈو کے ضلع ٹیوٹیکورین کے شہر نصرت میں ایک المناک واقعہ پیش آیا ہے۔ نصرت میں خزانے کی تلاش کرتے ہوئے دو افراد کی دم گھٹنے کی وجہ سے موت واقع ہوگئی۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت 47 سالہ رگھوپتی اور 17 سالہ نرملا گناپتی کے طور پر ہوئی ہے۔

اطلاع کے مطابق دو بھائی 40 سالہ سیواملائی اور 37 سالہ سوویلن خزانہ ملنے کی نیت سے گزشتہ 6 ماہ سے تھروولوور کالونی میں واقع اپنے گھر کے پچھلے حصے میں 40 فٹ گہرا گڑھا کھود کر رہے تھے۔یہ دونوں مل کر سات فٹ سرنگ کی تعمیر بھی کر رہے تھے۔ گناپتی اور رگھوپتی بھی ان دونوں کے ساتھ مل کر اس کام کو انجام دے رہے تھے۔کھدائی کے دوران زہریلی گیس کی وجہ سے یہ چاروں بے ہوش ہوگئے۔

یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب پڑوسیوں نے سیوا ویلن کی اہلیہ روپا کو بے ہوش ہوتے ہوئے دیکھا۔جس کے بعد پڑوسیوں نے اس کی جانکاری پولیس کو دی۔ ستھنکلم کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس گوڈوین جیگتیش کمار، نصرت انسپٹرک وجئے لکشمی اور فائر اسٹیشن آفسر متھوکمار فوری طور پر جائے وقوع پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

زہریلی گیس کے رساؤ کی وجہ سے دم گھٹنے سے رگھوپتی اور نرملا گناپتی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔وہیں سوا ویلن اور سواملائی کو نیلائی سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details