اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بارہمولہ میں گرینیڈ حملہ، دو اہلکار، ایک شہری زخمی - grenade attack in Baramulla

جمعہ کے روز سی آر پی ایف اہلکاروں پر مشتبہ عسکریت پسندوں کے دستی بم حملے میں سیکیورٹی فورس کے دو جوان اور ایک شہری زخمی ہوگئے۔

بارہمولہ میں گرینیڈ حملہ، دو اہلکار، ایک شہری زخمی
بارہمولہ میں گرینیڈ حملہ، دو اہلکار، ایک شہری زخمی

By

Published : Jul 30, 2021, 1:49 PM IST

Updated : Jul 30, 2021, 2:10 PM IST

شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں جمعہ کے روز سی آر پی ایف اہلکاروں پر مشتبہ عسکریت پسندوں کے دستی بم حملے میں سیکیورٹی فورسز کے دو جوان اور ایک شہری زخمی ہوگئے۔

بارہمولہ میں گرینیڈ حملہ، دو اہلکار، ایک شہری زخمی

ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے ضلع کے خان پورہ پل پر سی آر پی ایف پارٹی پر دستی بم پھینکا۔

انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اہلکار نے بتایا کہ زور دار دھماکے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

Last Updated : Jul 30, 2021, 2:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details