کولکاتا:مغری بنگال كے دارالحكومت كولكاتا میں واقع بین الاقوامی شہرت یافتہ تاریخی وكٹوریہ میموریل كسی تعارف كا محتاج نہیں ہے۔وكٹوریہ میموریل نا صرف ایشیا بلكہ پورے یوروپ میں اہمیت كے حامل ہے۔ آج دن میں وكٹوریہ میموریل كے نارتھ گیٹ كے قریب سنٹرل انڈسٹریل سیكیورٹی فورسز نے بغیر اجازت ڈراون استعمال كرنے كے الزام میں دو بنگلہ دیشی شہریوں كو حراست میں لے كر مقامی تھانے كی پولیس كے حوالے كردیا۔
ذراءع كے مطابق وكٹوریہ میموریل كے نارتھ گیٹ كے قریب آج دن میں ڈراون كو اڑتے ہویے دیكھا گیا۔ سنٹرل انڈسٹریل سیكیورٹی فورسز فورا حركت میں آیی اور تفتیش شروع كردی ، نارتھ گیٹ كے قریب دو مشتبہ افراد كو ڈراون كو كنٹرول كرتے ہوءے دیكھا۔ سنٹرل انڈسٹریل سیكیورٹی فورسز نے دونوں افراد كو حراست میں لے كر پوچھ گچھ شروع كردی ۔ابتداءی تفتیش كے دوران پتہ چلا كہ دونوں افراد بنگلہ دیشی ہیں اور بغیر اجازت وكٹوریہ میموریل كے قریب ڈراون كا استعمال كر رہے تھے ۔
سنٹرل انڈسٹریل سیكیورٹی فورسز نے اس كی اطلاع ہیسٹنگ تھانے كی پولیس كو دی ۔پولیس نے جاءے وقو پر پینچ كر دونوں بنگلہ دیشی شہویوں كو گرفتار كرلیا،پولیس نے بتایا كہ پورے معاملے كی تفتیش كی جارہی ہے ،گرفتار افراد كی شناخت نہیں بتایی جا سكتی ہے ۔دونوں بنگلہ دیش كے شہر راج شاہی كے رہنے والے ہیں۔ان كے ساتھ دوسرے لوگوں كی تلاش جاری ہے ۔اس معاملے میں مزید لوگوں كی گرفتاری عمل میں آسكتی ہے۔ Two Bangladeshis Arrested in kolkata
پولس نے كہا كہ وكٹوریہ میموریل كے قریب سیكیورٹی انتظامیہ كی اجازت كے بغیر ڈراون اڑانے پر مكمل طور پر پابندی ہے ۔اگر كسی كو بغیر اجازت ڈراون اڑاتے ہو ءے پایا گیا تو اس كے خلاف سخت كارروایی كی جاتی ہے ۔بنگلہ دیش كے دونوں شہریوںكو اینٹی ایر كرافت ایكٹ كے تحت گرفتار كیاگیا ہے ۔عدالت نے ان دونوں 23 اگست تك پولیس كی ریمانڈ میں ركھنے كا حكم دیا ہے ۔
واضح رہے كہ 1906 تا 1921 كے درمیان لارڈ كرزن نے ملكہ وكٹوریہ كی یاد میں وكٹوریہ میموریل كی تعمیر كروایی تھی ۔1947 میں بھارت كی آزادی كے بعد بھارتی حكومت نے وكٹوریہ میموریل كو میوزیم میں تبدیل كرن كا اعلان كیا۔غورطلب ہے كہ وكٹوریہ میموریل كے بالكل قریب فورٹ ویلیم واقعہ ہے جہاں ایسٹرن آرمی كمانڈ كے ہیڈكوارٹر بھی ہے ۔ان علاقوں میں عام لوگوں پر تصویر لینے اور ویڈیو بنانے پر مكمل طور پر پابندی ہے ۔