ریاست اترپردیش کے ضلع بستی میں مہاراشٹر کے شہر پونے سے آنے والی ایک ڈبل ڈیکر بس بے قابو ہو کر پلٹ گئی، جس میں 12 مسافر زخمی ہوئے جبکہ دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے، ڈاکٹرز کے مطابق دو مسافر کی حالت نازک ہے جن کو خاص نگرانی میں رکھا گیا ہے۔