اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کتے کی موت پر بارہویں کی تقریب - Twelfth day of the death of a dog

کتے کی آخری رسوم ہندو رسم ورواج کے ساتھ ادا کی گئیں۔ اسی کے علاوہ اس خاندان نے کتے کی موت کے 12 دن بعد بارہویں کی تقریب بھی منعقد کی اور اس کی تصویر پر پھول کے ہار چڑھائے۔

کتے کی موت پر بارہویں کی تقریب
کتے کی موت پر بارہویں کی تقریب

By

Published : Sep 2, 2021, 2:32 PM IST

حال ہی میں مرنے والے کتے کی بارہویں کی تقریب ایک خاندان کی جانب سے منائی گئی تھی۔

جس کے ذریعہ اس خاندان نے یہ تاثردینے کی کوشش کی کہ وہ کتے سے کتنے قریب تھے۔

ساتھ ہی اس خاندان نے پڑوسیوں کو اس موقع پر کھانا بھی کھلایا۔

ضلع کے ودیانگر سے تعلق رکھنے والے سرینواس ریڈی نے 6سال پہلے ایک کتا خریدا تھا اور اس کا نام ملکی رکھاتھا۔

حال ہی میں یہ کتا بیمار پڑا اور اس کی موت ہوگئی۔

یہ خاندان اس کتے سے کافی قریب تھا اور اس کی موت پر وہ کافی مایوس ہوگیا۔

اس کتے کی آخری رسومات ہندورسم ورواج کے ساتھ کرنے کے ساتھ ساتھ اس خاندان نے اس کی موت کے 12دن بعد ہندورسم ورواج کے مطابق بارہویں کی تقریب منعقد کی اور اس کی تصویر پر پھول کے ہار پیش کئے۔

مزید پڑھیں:پولیس اہلکاروں نے کتے کی آخری رسومات ادا کی

سرینواس ریڈی کی بیوی سوما نے کہا کہ یہ کتا ان کے ارکان خاندان کی طرح تھا۔

وہ اس کی موت کو سمجھ نہیں پارہے ہیں۔یہ کتا ان کے گھر کی حفاظت کرتا تھا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details