اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Nana Patole On Har Ghar Tiranga: بی جے پی کی ہر گھر ترنگا مہم کیلئے چین سے ترنگوں کی درآمد، نانا پٹولے - آزادی کے امرت مہوتسو

مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کہا کہ آزادی کی لڑائی میں جن کی کوئی حصہ داری نہیں تھی وہ لوگ آج ہر گھر ترنگا مہم کے نام پر ایوینٹ بازی کررہے ہیں۔ اس ایوینٹ بازی کے لیے چین سے ترنگا درآمد کیا گیا ہے، جومجاہدینِ آزادی وترنگا کی توہین ہے۔Nana Patole On Har Ghar Tiranga

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 10, 2022, 9:34 PM IST

مہاراشٹر: ملک سے ظالم وجابر برطانوی راج کو ہٹانے کے لیے بڑے پیمانے پر طویل جدوجہد کرنی پڑی۔ ملک کانگریس کے جھنڈے تلے متحد ہوا اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی کانگریسی سوچ نے اس ملک کو آزادی سے ہمکنار کیا۔ اس آزادی کی لڑائی میں جن کی کوئی حصہ داری نہیں تھی وہ لوگ آج ہر گھر ترنگا مہم کے نام پر ایوینٹ بازی کررہے ہیں۔اس ایوینٹ بازی کے لیے چین سے ترنگا درآمد کیا گیا ہے، جومجاہدینِ آزادی وترنگاکی توہین ہے۔ یہ باتیں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدرناناپٹولے نے کہی ہیں۔ Tricolor Being Imported From China for Har Ghar Tiranga Says Nana Patole

آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی نے ریاست کے تمام اضلاع میں آزادی گورو یاترا کا اہتمام کیا ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نانا پٹولے نے کہا کہ جب ملک آزاد ہوا تو ملک میں ایک سوئی تک نہیں بنتی تھی لیکن پنڈت جواہر لال نہرو کی دور اندیش قیادت نے بھارتی ترقی کی ایک ایک منزل طے کرتے ہوئے بلندی پر پہنچا اور ہندوستان کو دنیا میں ایک مضبوط ملک کے طور پر شناخت ملی۔ اندراگاندھی، راجیو گاندھی نے بھی ترقی کی راہ پر ملک کو گامژن رکھا۔ پی وی نرسمہا راؤ، ڈاکٹر منموہن سنگھ نے بھی ملک میں مختلف ترقیاتی پروگرام روبہ عمل لائے جس کی وجہ سے بھارت آج دنیا میں ایک طاقتور ملک کے طور پر کھڑا ہے۔ اندرا گاندھی و راجیو گاندھی نے ملک کے لیے قربانیاں دی لیکن مرکز میں برسراقتدار آج کی بی جے پی حکومت ان عوامی کمپنیوں واداروں کو بیچ رہی ہے جو ملک کی شان ہیں اور جنہیں کانگریس کی حکومت نے قائم کیا تھا۔

ناناپٹولے نے کہا کہ اگنی پتھ جیسی اسکیم لا کر نوجوانوں کے زخموں پر نمک چھڑکا جارہا ہے۔ مہنگائی و بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے یہاں تک کہ کرانہ کی اشیاء پر بھی جی ایس ٹی لگاکر عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔ پٹولے نے کہا کہ چین ہماری سرحدوں دراندازی کر رہا ہے لیکن 56 انچ کی چھاتی والے وزیراعظم اس پر بات تک نہیں کر تے ہیں۔ اس کے برعکس چین سے ترنگا درآمد کرکے اس کو مالی فائدہ پہنچایا جارہا ہے۔ بی جے پی جھوٹ بول کر اقتدار میں آئی ہے۔ اس نے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔وہ عوام سے کیے گئے اپنے تمام وعدوں کو بھول چکی ہے۔ اس پد یاترا کے ذریعہ عوام میں بیداری لاتے ہوئے بی جے پی کے جھوٹ کو بے نقاب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Har Ghar Tiranga Campaign: ہر گھر ترنگا کے لیے طلبا سے پیسہ وصولی پر انتظامیہ کی شدید تنقید

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details