اردو

urdu

By

Published : Dec 4, 2020, 6:18 PM IST

ETV Bharat / bharat

کویمبٹور: ٹریچی کسٹم نے مسافر سے ضبط کیا 86 لاکھ کا سونا

کویمبٹور ایئرپورٹ میں ٹریچی کسٹم پریونٹ کی ٹیم نے سونے کی اسمگلنگ کرنے کے الزام میں ایک مسافر کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے پاس سے 86 لاکھ سے زائد سونا بھی برآمد کیا گیا ہے۔

کویمبٹور:ٹریچی کسٹم نے مسافر سے ضبط کیا 86 لاکھ کا سونا
کویمبٹور:ٹریچی کسٹم نے مسافر سے ضبط کیا 86 لاکھ کا سونا

ریاست تمل ناڈو کے کویمبٹور ایئرپورٹ پر ٹریچی کسٹم پر یونٹ کی ٹیم نے سونے کی اسمگلنگ کرنے کے الزام میں ایک مسافر کو گرفتار کیا ہے۔ کسٹم احکام نے اس کے پاس سے مجموعی طور پر ایک کیلو 753 گرام سونا ضبط کیا ہے، جس کی قمیت 86 لاکھ 79 ہزار ہے۔

کویمبٹور:ٹریچی کسٹم نے مسافر سے ضبط کیا 86 لاکھ کا سونا

گرین چینل کراس کرنے کے دوران ہوا شبہ

دہلی سے کسٹم ترجمان کے مطابق کسٹم حکام کو اس مسافر پر گرین چینل کراس کرنے کے دوران شک ہوا تھا۔شک کی بنیاد پر جب کسٹم حکام نے اس کے جانچ کی تو اس کے پاس سے کافی تعداد میں سونے کی پیسٹ برآمد ہوئی اور حکام کو تقریبا 1 کیلو 753 گرام سونا برآمد ہوا۔

کویمبٹور:ٹریچی کسٹم نے مسافر سے ضبط کیا 86 لاکھ کا سونا

سونا ضبط کرکے مسافر کو کیا گیا گرفتار

پوچھ گچھ کے دوران مسافر نے اس سونے سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا، جس کے بعد کسٹم حکام نے برآمد ہوئے سونے کو کسٹم ایکٹ کے دفعہ 110 کے تحت ضبط کرلیا ہے، وہیں مسافر کو دفعہ 104 کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details