دہلی فسادات کے مقدمات کی سماعت کرنے والے کڑکڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ ونود یادو کو راؤز ایونیو کی سی بی آئی عدالت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ونود یادو کی جگہ راؤز ایونیو کورٹ کے خصوصی جج وریندر بھٹ کو کڑکڑڈوما کورٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
ونود یادو کے تبادلے سے متعلق معلومات دہلی ہائی کورٹ کے رجسٹرار منوج جین کے دستخط کے تحت جاری حکم میں دی گئی ہے۔ ماضی میںبھی انہوں نے دہلی پُرتشدد کے معاملات میں دھیمی اور سست رفتاری سے تحقیقات کے لیے دہلی پولیس پر سوال اٹھائے تھے۔ متعدد معاملات کے تحت بھی انہوں نے کئی سوالا اٹھائے تھے۔