آئی پی ایس اکیڈمی کے ذریعے کئی افسران کو کشمیر میں ضروری تربیت کے لئے بھیجا جا رہا ہے۔ ان افسران کو کشمیر کے مختلف علاقوں میں سی آر پی ایف و دیگر سکیورٹی ایجنسیوں سے منسلک کر کے انہیں ضروری تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ اننت ناگ میں سی آر پی ایف کی 40 بٹالین میں 2019 کے منتخب شدہ 2 آئی پی ایس افسروں کو عسکریت پسند آپریشنز کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری تربیت دی جا رہی ہے۔
ان افسران کو کشمیر میں ہر طرح کی تربیت دی جاتی ہے۔ کسی بھی امکانی صورتحال پتھراؤ یا عسکریت پسندانہ کارروائی کو انجام دینے کی انہیں تربیت دی جا رہی ہے۔ ان افسران کے مطابق یہ تربیت آئی پی ایس کی عام ٹریننگ سے ہٹ کے ہوتی ہے۔