کانگریس رہنما راہل گاندھی نے جمعہ کوگجرات حکومت پرزہریلی شراب کے سانحہ پر سوال اٹھاتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ یہ انتہائی تشویش کی بات ہے کہ بابائے قوم باپو اور سردار پٹیل کی سرزمین پر ایسا ہو رہا ہے۔
گاندھی نے ریاست میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر اس واقعہ کے پیچھے لوگوں کو بچانے کا الزام لگایا ہے۔ Rahul Gandhi on Liquor
گاندھی نے ٹویٹ کیا، "یہ بہت تشویش کی بات ہے، باپو اور سردار پٹیل کی سرزمین پر، یہ کون لوگ ہیں جو اتنی بے خوفی سے منشیات کا کاروبار کر رہے ہیں؟ کون سی حکمران قوتیں ان مافیاؤں کو تحفظ دے رہی ہیں؟ کانگریس لیڈر نے کہا، "’ڈرائی اسٹیٹ‘ گجرات میں جعلی شراب پینے سے کئی گھر تباہ ہو گئے۔ وہاں سے اربوں کی منشیات بھی مسلسل برآمد ہو رہی ہیں۔
ریاست میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 42 ہو گئی ہے اور تقریباً 95 لوگ بھاو نگر، بوٹاڈ اور احمد آباد کے اسپتالوں میں اب بھی داخل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بوٹاڈ اور احمد آباد پولیس نے منگل کو تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت تقریباً 20 مجرموں کے خلاف تین ایف آئی آر درج کی اور ان میں سے کم از کم 15 کو اب تک گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گجرات میں زہریلی شراب کا واقعہ پیر کی صبح اس وقت منظر عام پر آیا جب بوٹاڈ کے روزڈ اوراس کے آس پاس کے دیگرگاووں میں رہنے والے کچھ لوگوں کوزہریلی شراب پینے کے بعد ان کی حالت بگڑنے پر بروالا علاقے اور بوٹاڈ کے قصبوں کے سرکاری اسپتالوں میں علاج کے لئے لے جایاگیا۔
Rahul Gandhi on Liquor: 'باپو اور پٹیل کی سرزمین پر زہریلی شراب کا سانحہ باعث تشویش'
راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا، "یہ بہت تشویش کی بات ہے، باپو اور سردار پٹیل کی سرزمین پر، یہ کون لوگ ہیں جو اتنی بے خوفی سے منشیات کا کاروبار کر رہے ہیں؟ کون سی حکمران قوتیں ان مافیاؤں کو تحفظ دے رہی ہیں؟ Rahul Gandhi on Liquor
باپو اور پٹیل کی سرزمین پر زہریلی شراب کا سانحہ باعث تشویش
یواین آئی