نئی دہلی:دہلی-غازی آباد-میرٹھ آر آر ٹی ایس کوریڈور کے 17 کلومیٹر طویل ترجیحی سیکشن پر ٹریک بچھانے کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ اس سیکشن میں آر آر ٹی ایس کو فعال بنانے کے لیے تقریباً 34 کلومیٹر کا ٹریک بچھایا گیا ہے۔ ترجیحی سیکشن میں او ایچ ای اور سگنلنگ کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ اب تک وایاڈکٹ پر 75 فیصد سے زائد اوور ہیڈ آلات (او ایچ ای) کی تنصیب کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ Track laying in priority section completed for indias first rapid rail
دراصل او ایچ ای کی تنصیب کا کام ترجیحی سیکشن میں اکتوبر میں شروع کیا گیا تھا۔ اس وقت تین چوتھائی سے زیادہ کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس کے تحت آر آر ٹی ایس ٹریک پر نصب ہونے والے او ایچ ای کو 25 ہزار وولٹ کی صلاحیت کے ساتھ چارج کیا جائے گا۔ اتر پردیش پاور ٹرانسمیشن کارپوریشن لمیٹڈ (UPTCL) کے ساتھ اترپردیش میں ترجیحی سیکشن کے کام کے لیے بجلی کی فراہمی کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔