اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ممبئی: ٹور اور ٹراویلس کا کاروبار ابھی بھی لاک ڈاؤن کی نذر

مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن ان لاک میں تبدیل ہو چکا ہے۔ تجارت، کاروبار سے منسلک تاجر اور کاروباری حالات کو حسب معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان سب کے باوجود ایک ایسا پیشہ جو ابھی بھی لاک ڈاؤن کی نذر ہے۔

tour and travel business affected due to coronavirus in mumbai
ٹور اور ٹراویلس کا کاروبار ابھی بھی لاک ڈاؤن کی نذر

By

Published : Oct 9, 2021, 5:49 PM IST

جی ہاں یہ پیشہ ٹور اور ٹراویلس کا ممبئی کی کے ڈی بلڈنگ اور ضیاء اپارٹمنٹ میں اس پیشے سے وابستہ افراد کے دفاتر ہیں، لیکن زیادہ تر دفاتر میں تالا لگا ہوا ہے، کیونکہ بین الاقوامی ہوائی پروازوں کی خدمات ابھی بھی برائے نام بحال کی گئی ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

محمد انیس اس پیشے سے گزشتہ دس برسوں سے وابستہ ہیں۔ انیس کہتے ہیں کہ ان دنوں ہوائی پروازیں کچھ حد تک بحال ہوئی ہیں لیکن یہ پیشہ ابھی بھی بدحالی کا شکار ہے۔

خلیج ممالک میں ملازمت کرنے کی غرض سے آنے والے ملازمین کے لیے اب خلیج ممالک میں ملازمت کرنا زیادہ مشکل ہو گیا ہے کیونکہ اب خلیج ممالک میں جانے کے لیے بذریعہ دوبئی جانا پڑتا ہے۔

وہاں کورنٹین میں رہنے کے بعد ہی اپنی منزل تک پہنچا جا سکتا ہے۔ یہی سبب ہے کہ اب یہ سفر بہت مہنگا ہو گیا ہے جو ملازمت کرنے والے لوگ ہیں وہ یہ خرچ برداشت کرنے سے قاصر ہیں۔

مزید پڑھیں:

لکھنؤ کتاب میلہ میں اردو کی نادر و نایاب کتابیں رعایتی قیمت پر دستیاب

ممبئی میں اس پیشے سے منسلک افراد کی خاصی تعداد مسلمانوں کی ہے جو خلیج ممالک میں روزگار فراہم کرتے ہیں، لیکن لاک ڈاؤن کے سبب جس طرح سے خلیج ممالک میں ملازمت کرنے والے افراد بدحالی کی شکار ہیں اس سے کہیں زیادہ اس پیشے سے وابستہ افراد بھی پریشان حال ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details